اکتوبر 6, 2026

سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

0
cm-balochistan-

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اور بروقت کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نوشکی میں 11 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمتِ عملی اور بروقت کارروائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے آپریشن شبان کے دوران دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کے خاتمے کو بھی اہم کامیابی قرار دیا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن دشمن عناصر کے عزائم کو مسترد کر چکے ہیں اور دہشت گردی کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں قومی عزم کی عکاس ہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے