اگست 18, 2026

سیکرٹری ماحولیات نور احمد پرکانی کا ادارہ تحفظ ماحولیات کا دورہ، ماحولیاتی قوانین پر سخت عملدرآمد کا حکم

0
bipa

کوئٹہ: سیکرٹری ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نور احمد پرکانی نے بلوچستان انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (بیپا) کے دورے کے دوران ادارے کی کارکردگی، جاری منصوبوں، عوامی شکایات، ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ظہور بلوچ، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

نور احمد پرکانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کے تناظر میں بیپا کی مؤثر کارکردگی ناگزیر ہے اور افسران کی ناقص کارکردگی یا غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے فضائی آلودگی، پولٹری و ڈیری فارمز، سیوریج کے پانی سے کاشتکاری اور دیگر ماحولیاتی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر کارروائی، فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے، عوامی شکایات پر ہونے والی کارروائی کی باقاعدہ نگرانی، ملازمین کی روزانہ حاضری چیک کرنے، غیر ضروری اٹیچمنٹس ختم کرنے اور ادارے کو درپیش سہولیات کی کمی دور کرنے کے لیے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحولیات کے تحفظ اور عوامی مفاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ خواتین افسران اور ملازمین کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرکے انہیں بھرپور کردار ادا کرنے کے مواقع دیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے