اگست 20, 2026

بدین شہر کے وارڈ نمبر 6 میں درگاہ شاہ برہان کے قریب ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں

0
badin

ماتلی: بدین شہر کے وارڈ نمبر 6 میں درگاہ شاہ برہان کے قریب ایک ہی رات میں چوری کی تین وارداتیں ہوئیں۔ نامعلوم چور سید علی نواز شاہ اور سید الہڈنو شاہ کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔جبکہ اسی مقام سے کچھ فاصلے پر محنت کش شان شاہانی کی دو بکریاں بھی چوری کرلی گئیں۔متاثرہ شہریوں نے سید علی نواز شاہ، بچل شاہ، لطیف شاہ اور محمد عمر شاہانی کی قیادت میں ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین اب چوروں کے حوالے ہوچکا ہے چوریاں اور ڈکیتیاں روز کا معمول بن گئی ہیں جس کے باعث شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔مظاہرین نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے چوری شدہ سامان اور بکریاں برآمد کرائی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے