لوچستات کے سب سے بڑے صنعتی ضلع حب میں نوابزادہ میر نادر خان مگسی کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا،
حب( رپورٹ شاہ رخ مشتاق کمبوہ) بلوچستات کے سب سے بڑے صنعتی ضلع حب میں نوابزادہ میر نادر خان مگسی کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا، درازیٔ عمر اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاحب: معروف سیاسی و سماجی شخصیت نوابزادہ میر نادر خان مگسی کی سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر ماشااللہ شوروم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاروباری شخصیات، سیاسی و سماجی رہنماؤں، صحافیوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران کاروباری شخصیت اور جام گروپ کے رہنما بشیر کمبوہ نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء نے نوابزادہ میر نادر خان مگسی کی درازیٔ عمر، صحت و سلامتی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ سالگرہ کے ایسے اجتماعات باہمی محبت، احترام، بھائی چارے اور سماجی روابط کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نوابزادہ میر نادر خان مگسی کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور انہیں زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں نصیب کرے۔
تقریب میں ضیا پٹھان، عامر کمبوہ، کبیر کمبوہ، وسیم کمبوہ، صحافی شاہ رخ مشتاق کمبوہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کی اور خوشی کے اس موقع پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آخر میں نوابزادہ میر نادر خان مگسی کے لیے خصوصی دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری رہا۔
