اکتوبر 7, 2026

منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین میں خواتین کی مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا

0
mtli

ماتلی : منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر بدین میں خواتین کی مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں بدین سمیت مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین کا ماہر ڈاکٹرز نے مفت طبی معائنہ اور علاج کیا، جبکہ متعدد مریضوں کو مزید علاج کے لیے رجسٹر بھی کیا گیا۔کیمپ کی افتتاحی تقریب میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں نے مہمانوں کا گلدستے پیش کرکے استقبال کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نگہت علی شاہ، پروفیسر گائنی وارڈ 9-B، جے پی ایم سی کراچی، اے ڈی سی ون کاشف رضا منگی، ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد حسین سولنگی اور منو بھائی تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے انچارج ہارون میمن سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔کیمپ میں صبح سے شام تک خواتین کی بیماریوں کی ماہر ڈاکٹرز نے مختلف علاقوں سے آنے والی خواتین کا مفت معائنہ اور علاج کیا۔ اس موقع پر سینٹر کے انچارج ہارون میمن نے کہا کہ کیمپ کا مقصد غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنا ہے، آئندہ بھی مختلف بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں ایسے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔آخر میں کیمپ کی کامیابی، مریضوں کی صحت و تندرستی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کرائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے