ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ اہتمام بلوچستان میں یوتھ کرکٹ لیگ چاغی اسٹیڈیمز میں منعقد کیا جا رہا ہے
ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ اہتمام بلوچستان میں یوتھ کرکٹ لیگ چاغی اسٹیڈیمز میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 10 تعلیمی اداروں کی مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ جن میں ایک خواتین کا خصوصی میچ بھی شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 8 اکتوبر 2026 کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دینا ہے۔
