اکتوبر 6, 2026

سوراب میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری، بجلی، گیس، تعلیم و صحت سمیت مختلف مسائل پیش

0
sohrab-khawateen-khuli-kach

سوراب: سوراب کی تاریخ میں پہلی بار گرینڈ خواتین کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے کی۔ کھلی کچہری کا انعقاد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے تحت کیا گیا۔کھلی کچہری میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ سمیت انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، اسسٹنٹ کمشنر شے اکبر علی اور ڈی ایس پی بلاول سمیت ضلعی افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں اساتذہ، طالبات اور سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ خواتین کی جانب سے بجلی، گیس، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP)، بینظیر انکم نشوونما پروگرام، فیملی پارک، پبلک لائبریری، شاپنگ سینٹر، تعلیم، صحت، نادرا اور صاف پانی سمیت مختلف بنیادی مسائل پیش کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے خواتین کی جانب سے پیش کی گئی درخواستوں اور شکایات پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کے مسائل کا حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت سوراب کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے