اکتوبر 6, 2026

صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے ان کے دفتر میں مختلف وفود کے لوگوں نے ملاقات کی

0
noor-muhammad-dammar

کوئٹہ: 9 ستمبر۔صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے ان کے دفتر میں مختلف وفود کے لوگوں نے ملاقات کی ملاقات کے دوران مختلف وفود نے صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے وفود کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ حکام سے رابطے کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور لوگوں کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی نمائندوں کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور لوگوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے