اگست 29, 2026

ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی کی سربراہی میں حب شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی

0
assistant-commisionar-hub-

ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی کی سربراہی میں حب شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران تحصیلدار حب محبوب چنال، ڈی ایس پی ٹریفک گل حسن پندرانی اور میونسپل کارپوریشن حب کا عملہ بھی موجود تھا۔ انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں اور اہم مقامات کا معائنہ کیا گیا، جہاں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ریڑھیوں، کیبنز اور ٹھیلوں کے باعث ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی تھی۔
انتظامیہ نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تمام رکاوٹیں فوری طور پر ہٹوا دیں جبکہ متعدد ریڑھیاں، کیبن اور ٹھیلے تحویل میں لے لیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حب نے واضح کیا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے اور سڑکوں و فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے