ایپل نے 200 سے زائد ملازمین فارغ کر دیے،
کیلیفورنیا: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی تنظیم نو اور مستقبل کی مصنوعات کی ترجیحات میں تبدیلی کے تحت 200 سے زائد ملازمین کی ملازمتیں ختم کر دی ہیں۔ ان کٹوتیوں کا سب سے زیادہ اثر کمپنی کے ویژن پرو اور سری سے وابستہ شعبوں پر پڑا ہے۔
دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں ملازمین کی برطرفیوں کا سلسلہ 2026 میں بھی جاری ہے، اور اب آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل نے بھی اپنے بعض اہم شعبوں میں افرادی قوت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویژن پرو اور سری کی ٹیموں میں ملازمتوں کا خاتمہ
رپورٹس کے مطابق ختم کی جانے والی 200 سے زائد ملازمتوں میں تقریباً نصف ویژن پرو سے متعلق ٹیموں کی ہیں، جبکہ باقی کٹوتیاں سری اور اس سے منسلک سافٹ ویئر ٹیموں میں کی گئی ہیں۔
ویژن پرو کے شعبے میں خاص طور پر ان ملازمین کو متاثر کیا گیا ہے جو گیمنگ اور امیرسیو ویڈیو جیسے منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔ تاہم ایپل نے واضح کیا ہے کہ ویژن پرو یا اس کے آپریٹنگ سسٹم ویژن او ایس کو بند نہیں کیا جا رہا، بلکہ کمپنی اپنی بدلتی ہوئی حکمت عملی کے تحت مختلف ٹیموں کی تنظیم نو کر رہی ہے۔
