اگست 29, 2026

ضلع چیئرمین، ٹاؤن چیئرمین، یوسی چیئرمین اور تمام معزز کونسلران اگر بجلی کی بدترین صورتحال کے خلاف متحد ہو کر مشترکہ لائحۂ عمل تشکیل دیں اور احتجاج، دھرنے یا ہڑتال کا فیصلہ کریں تو تاجر برادری ان کے ساتھ بھرپور اور مکمل تعاون کرے گی۔ خورشید رند

0
Khurshid rind

ہم نے بجلی کی بہتری کے لیے ہر ممکن طریقہ اختیار کیا، متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں اور اپنی شکایات ہر سطح پر پہنچائیں، لیکن افسوس کہ صورتحال بہتر ہونے کے بجائے دن بدن مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بار بار ٹرپنگ اور ناقص بجلی کی فراہمی سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں اور عوام بھی مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

اب وقت آ گیا ہے کہ تمام منتخب بلدیاتی نمائندے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام اور تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں اور بجلی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اور عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔ تاجر برادری اس جدوجہد میں منتخب نمائندوں کا ہر ممکن ساتھ دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے