14 اگست جشن آزادی پاکستان کے تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز معتبر حاجی برکت رند کی سربراہی میں تربت مین بازار میں شاندار ریلی نکالی گئی
14 اگست جشن آزادی پاکستان کے تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز معتبر حاجی برکت رند کی سربراہی میں تربت مین بازار میں شاندار ریلی نکالی گئی۔ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی معتبر حاجی برکت رند کی ہاؤس سے شروع ہوئی۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری اور صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی، مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما میر عطاء اللہ محمد زئی، مسلم لیگ ن ضلع کیچ کے صدر حاجی سلمان رند، ضلعی نائب صدر حاجی ارشاد ڈھنڈائی اور یوسی چیئرمین خلیل رند شامل تھے۔ ریلی کے دوران معتبر حاجی برکت رند نے پاکستان کا پرچم تھامے پاکستان زندہ باد، پاک فوج اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد کر نعرے لگائے رہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کیچ کے زیرِ اہتمام اور پارلیمانی سیکرٹری معتبر حاجی برکت رند کی جانب سے ایک شاندار اور بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں دشت، مند سمیت مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کرکے وطنِ عزیز پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔ جلسے کی قیادت و صدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز معتبر حاجی برکت رند نے کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی انفارمیشن سیکرٹری و صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی جلسے کے مہمانِ خصوصی تھے۔ جلسے سے مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما میر عطاء اللہ محمدزئی، حاجی صاحب داد خان رند اور حاجی شیر محمد مندی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرکے پاکستان و آزادی کی اہمیت افادیت پر روشنی ڈالی جلسہ گاہ میں سبز ہلالی پرچموں جبکہ شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام کر جشنِ آزادی کے جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ جبکہ وطن سے محبت اور پاکستان کے ساتھ وابستگی کے نعروں سے جلسہ گاہ گونجتی رہی۔
