حب، ملکی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئی ہڑتال نہیں کی جا رہی،غلام مصطفیٰ زہری
حب : صدر آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حب و لسبیلہ غلام مصطفیٰ زہری نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئی ہڑتال نہیں کی جا رہی ہے،گڈز ٹرانسپورٹ بلوچستان کی سڑکوں پر رواں دواں ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم ہڑتال کریں گے تو ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا ریڑھ کی ہڈی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حب و لسبیلہ کے صدر غلام مصطفیٰ زہری نے مزید کہا کہ قوم،عوام،کسان،ہاری،
زمیندار سب کا گزر بسر گڈز ٹرانسپورٹ پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن میر نواب مینگل کی ہدایت کی روشنی میں ہڑتال و احتجاج نہ کرتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی مشاورت سے احتجاج نہیں کیا جارہا ہے ان ہمراہ آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حب و لسبیلہ کے نائب صدر علی گل زہری بھی موجود تھے۔
