اگست 18, 2026

اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد علی چنا نے مختیارکار ماتلی معصیب جونیجو کے ہمراہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر شہر کے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ

0
matli-news

ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد علی چنا نے مختیارکار ماتلی معصیب جونیجو کے ہمراہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر شہر کے مختلف ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے نکاسی آب کے انتظامات، ڈسپوزل مشینری کی فعالیت اور عملے کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی ماتلی کے چیف آفیسر عتیق الرحمن قائمخانی نے اسسٹنٹ کمشنر کو ڈسپوزل اسٹیشنوں کی کارکردگی اور جاری انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے