اگست 18, 2026

کوئٹہ میں ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ

0
Chief Minister Mir Sarfraz Bugti chairs a meeting on installing AI-based traffic signals in Quetta to improve traffic management.

کوئٹہ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کے مستقل حل کے لیے حکومت بلوچستان نے جدید اے آئی (AI) بیسڈ ٹریفک سگنلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر قابو پانا، ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور شہریوں کو محفوظ، منظم اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جدید اے آئی بیسڈ ٹریفک سگنلز ٹریفک کے حقیقی دباؤ کے مطابق خودکار انداز میں کام کریں گے، جس سے غیر ضروری انتظار میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ مؤثر، پائیدار اور جدید ٹریفک نظام کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات باہمی تعاون سے یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک نظام حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ٹریفک مسائل کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حل حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی بیسڈ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے سفر کا دورانیہ کم ہوگا، سڑکوں پر نظم و ضبط، شفافیت اور مؤثر نگرانی کو فروغ ملے گا، اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ٹیکنالوجی پر مبنی فیصلوں کے ذریعے عوام کو محفوظ، منظم اور سہل سفری ماحول فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے