فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل کے بعد اسپین اور ارجنٹینا کے کھلاڑی آمنے سامنے، جھگڑے کی اصل وجہ سامنے آگئی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل کے اختتام پر اسپین اور ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی تلخ جھڑپ کی اصل وجہ سامنے آگئی، جس نے فتح کے جشن کو کچھ دیر کے لیے کشیدہ ماحول میں بدل دیا۔
اسپین نے فائنل میں ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر تاریخ میں دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تاہم آخری سیٹی بجتے ہی میدان میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان شدید تلخ کلامی اور دھکم پیل دیکھنے میں آئی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے مڈفیلڈر لیانڈرو پاریڈیس اسپین کے نوجوان اسٹار گاوی پر شدید برہم دکھائی دیے۔ جیسے ہی اسپین کے کھلاڑی جشن منانے کے لیے میدان کے وسط کی جانب بڑھے، ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی فوری طور پر اپنے کھلاڑیوں کی طرف دوڑے تاکہ انہیں مزید کشیدگی پیدا کرنے سے روک سکیں۔
ذرائع کے مطابق ارجنٹینا کی شکست، مسلسل دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب ٹوٹنے اور میچ کے دوران پیش آنے والے واقعات نے کھلاڑیوں کے جذبات کو بھڑکا دیا تھا۔
میچ کے دوران اینزو فرنانڈیز کو ریڈ کارڈ ملنے کے باعث ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا، جبکہ 106ویں منٹ میں فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول نے اسپین کو برتری دلا دی۔
اطلاعات کے مطابق پاریڈیس پہلے ہی ریڈ کارڈ اور شکست کے باعث سخت مایوس تھے، جبکہ اسپین کے جشن کے دوران ہونے والی مبینہ جملے بازی کے بعد ان کی گاوی اور ایرک گارسیا کے ساتھ تلخ کلامی ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی۔
واقعے کے باوجود اسپین نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا، جبکہ فائنل کے بعد پیش آنے والا یہ تنازع بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
