اکتوبر 6, 2026

یومِ دفاع: شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

0
cm-balochistan-

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں اور 1965ء کی جنگ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 1965ء کے شہداء نے وطن کے دفاع کے لیے عظیم مثال قائم کی۔ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے قوم اور افواجِ پاکستان متحد ہیں اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہداء کے خاندان پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں، جبکہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھی ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے ہیں اور آئندہ بھی وطن کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ قوم اور افواجِ پاکستان کے درمیان مضبوط یکجہتی ملک کے دفاع کو مزید مستحکم بناتی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے