نومبر 21, 2026

بی آئی ایس پی کی ایک کروڑ خواتین کے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس قائم

0
rubu


چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے شیخوپورہ کے ڈائنامک رجسٹری سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین مستحقین سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ نئے ڈیجیٹل والٹ نظام کے تحت ایک کروڑ خواتین کے اکاؤنٹس قائم کیے جا چکے ہیں۔ خواتین اب ملک بھر میں کسی بھی مجاز پارٹنر بینک کے ریٹیلر سے ہفتے کے ساتوں دن اپنی رقم وصول کر سکتی ہیں، جس سے طویل قطاروں اور انتظار سے نجات ملے گی۔

انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ اپنا موبائل فون یا سم کسی ایجنٹ کے حوالے نہ کریں اور رقم کی منتقلی و وصولی کے پیغامات بطور ثبوت محفوظ رکھیں۔ چیئرپرسن نے افسران کو ہدایت کی کہ ادائیگیوں میں کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرائے جائیں۔

خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح اپنے حقوق کے لیے بہادری سے آواز اٹھائیں اور کسی بھی زیادتی کی صورت میں شکایت درج کرائیں۔

میڈیا سے گفتگو میں روبینہ خالد نے بتایا کہ عالمی بینک کی تحقیق کے مطابق بی آئی ایس پی پر خرچ ہونے والا ہر ایک روپیہ مقامی معیشت میں تقریباً دو روپے 34 پیسے کی معاشی سرگرمی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والی 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین بھی بینظیر کفالت پروگرام میں شامل ہو سکیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے