نومبر 2, 2026

میر علی حسن زہری کے خصوصی فنڈ سے جورک گوٹھ پنڑیاں میں سڑک کی مٹی بھرائی کا کام تیزی سے جاری

0
Meer Ali Hassan Zehri

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر، محسنِ حب میر علی حسن زہری کے خصوصی فنڈ سے جورک گوٹھ پنڑیاں میں سڑک کی مٹی بھرائی کا کام تیزی سے جاری
حب: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر، محسنِ حب جناب میر علی حسن زہری کے خصوصی فنڈ سے جورک گوٹھ پنڑیاں میں عوام کو آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سڑک پر مٹی بھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ ترقیاتی کام پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالعزیز مینگل صاحب کی نگرانی میں جاری ہے، جن کی نگرانی میں علاقے میں سڑک کی بہتری اور عوام کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
سڑک کی مٹی بھرائی کا مقصد مقامی لوگوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں کمی لانا اور روزمرہ کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔ اس کام کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں مزید سہولت ملنے کی توقع ہے۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر، محسنِ حب میر علی حسن زہری صاحب کا خصوصی فنڈ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالعزیز مینگل صاحب کی نگرانی میں جاری ترقیاتی کام کو بھی سراہا۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ علاقے کی تعمیر و ترقی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے