صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ اور بلوچستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم سیاحت 27 ستمبر کو نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس، اسپنی روڈ کوئٹہ میں منائے گی۔میر محمد زرین خان مگسی
کوئٹہ,پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون, ثقافت، سیاحت و آرکائیوز نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ اور بلوچستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم سیاحت آج 27 ستمبر کو نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس، اسپنی روڈ کوئٹہ میں منائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور تاریخی مقامات کے باعث سیاحت کے بے پناہ مواقع رکھتا ہے۔ اس سال عالمی یومِ سیاحت کا موضوع "Digital Agenda and Artificial Intelligence to Redesign Tourism” ہے، جو سیاحتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے عوام، طلبہ، نوجوانوں اور سیاحت سے وابستہ افراد کو تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا فروغ نہ صرف صوبے کے مثبت تشخص کو مضبوط بنائے گا بلکہ روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ کرے گا۔ نوابزادہ محمد زرین خان مگسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ بلوچستان کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کیاجا سکے۔
