نومبر 1, 2026

میر علی حسن زہری کی جانب سے اکرم کالونی کے نوجوان فٹبالرز کی حوصلہ افزائی

0
zehri-sports

حب : پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے
کونسلر اکبر ملازئی کونسلر عمران اقبال کونسلر ڈاکٹر شیر جان بلوچ کونسلر اقبال مگسی نے اکرم کالونی حب کے نوجوان فٹبالرز کو اسپورٹس کٹس فراہم کیں۔اس موقع پر کونسلر اکبر ملازئی کونسلر عمران اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقے کے باصلاحیت کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر آگے بڑھ سکیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے