نومبر 21, 2026

کمشنر لسبیلہ ڈویژن کا 15ارب کی لاگت سے زیرتعمیروندر ڈیم منصوبے کا دورہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سےحکام کو بریفنگ

0
wider-dam

وندر۔ خبرنامہ
کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے آج وندر ڈیم منصوبے کا دورہ کیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر (PD)انجینئرناصرمجید اورڈپٹی پی ڈی نوابزادہ جنید گچکی نے انہیں منصوبے کے معاشی تکنیکی پہلوئوں اورمختلف حصوں، تعمیراتی پیش رفت، موجودہ صورتحال اور تکمیل کے حوالے سےبریفنگ دی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر وندر ڈیم پروجیکٹ انجینئر ناصرمجیدنے بریفنگ میں بتایاوندر ڈیم حکومت پاکستان کے تعاون سے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں ریفلیکٹ ہونے والا انتہائی اہم پروجیکٹ ہے
اس پروجیکٹ پر کام 2021 سے جاری ہے
کمشنر کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ وندر ڈیم سے نہ صرف زرعی انقلاب آئیگا بلکہ 10 ہزار ایکڑ زمین پر کاشت کاری ممکن ہو گی بلکہ پورے علاقے کو پینے کا صاف پانی بھی مہیا ہو گا۔ ڈیم کی تعمیر سے زیر زمین پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا اور کسان یقینی طور پر اپنے کمانڈ ایریاز میں اضافہ کریں گے اور زیادہ زرعی پیداوار حاصل کریں گے۔اس ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس ڈیم کی لمبائی 5۔1 کلو میٹر اور گہرائی 41 میٹر ہے اور ڈیم کا کنوینس سسٹم 20 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے جو کہ 4 ڈسٹری بیوٹریز پر مشتمل ہے۔
اس اہم آبی ذخیرے کی بر وقت تکمیل سے نہ صرف ڈسٹرکٹ لسبیلہ بلکہ پورے صوبے کی سوشیو اکنامکس کنڈیشن پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے اور ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔
اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن نے منصوبے کے مختلف حصوں پرجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وندر ڈیم لسبیلہ کے عوام بالخصوص زراعت، آبپاشی اور علاقے کی معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم منصوبہ ہے۔
کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے، تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے اور تمام امور مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے تاکہ عوام اس اہم منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے