اگست 29, 2026

ٹنڈو محمد خان روڈ پر مسافر وین ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث ڈرائیور کے قابو سے نکل کر الٹ گئی

0
tando-ghulam-ali-accident

ماتلی: ٹنڈو محمد خان روڈ پر مسافر وین ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث ڈرائیور کے قابو سے نکل کر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے فوری بعد لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ماتلی منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سول اسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ٹنڈو محمد خان کے رہائشی 40 سالہ فیصل میمن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں لچھمن کولہی، کرشن، فرمان، اَجے، احسان، انب، لکمڻ، غلام رسول، مختیار اور دیگر شامل ہیں۔ جانبحق شخص کی لاش ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے