اگست 29, 2026

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کا ددر پراجیکٹ سائٹ کنراج کا دورہ، سیکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ

0
commisionar lasbela saira ata

کنراج: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے انتظامی و پولیس افسران کے ہمراہ تحصیل کنراج میں قائم ددر پراجیکٹ (Duddar Zinc and Lead Project) کا دورہ کیا، جہاں چائنیز حکام اور پراجیکٹ انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر چیئرمین ددر پراجیکٹ کی جانب سے کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو منصوبے کی مجموعی کارکردگی، جاری سرگرمیوں، پیداواری امور اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ددر پراجیکٹ پاکستان کا پہلا اور بڑے زیرِ زمین دھاتی مائننگ منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، جو ضلع لسبیلہ کی تحصیل کنراج میں زنک (جست) اور لیڈ (سیسہ) کی کان کنی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ منصوبہ پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (PMDC)، حکومت بلوچستان اور چینی مائننگ کمپنی کے اشتراک سے جوائنٹ وینچر کے تحت قائم کیا گیا ہے، جبکہ اس منصوبے کو MCC Huaye Duddar Mining Company (MHD) چلا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ددر مائن پاکستان کی تاریخ کے فعال زیرِ زمین میٹل مائننگ منصوبوں میں اہم مقام رکھتی ہے۔ کان سے حاصل ہونے والے معدنی مواد کو پراسیس کرکے زنک کنسنٹریٹ اور لیڈ کنسنٹریٹ تیار کیا جاتا ہے، جسے بعد ازاں برآمد یا مزید پراسیسنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

دورے کے دوران کمشنر لسبیلہ ڈویژن اور ڈی آئی جی سمیت پولیس و انتظامی حکام نے پراجیکٹ کے مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر سائرہ عطاء نے پراجیکٹ میں کام کرنے والے مزدوروں اور عملے کے حفاظتی انتظامات، کام کے ماحول اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر لسبیلہ ڈویژن اور پولیس حکام نے پراجیکٹ انتظامیہ کو سیکیورٹی اور دیگر انتظامی معاملات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر پراجیکٹ کی حفاظت، کارکنوں کے تحفظ اور علاقے میں انتظامی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے