اگست 20, 2026

کمشنر لسبیلہ سائرہ عطا کے الیکٹرک انتظامیہ پر برس پڑیں

0
commisionar saira ata


کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے حب میں قائم 50 بیڈڈ جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشن تھیٹر میں دورانِ آپریشن بجلی کی عدم دستیابی کا سخت نوٹس لیا۔

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر حب کو ہدایت کی کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ کے جنرل منیجر کے خلاف فوری طور پر اعلیٰ حکام کو خط لکھا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں، جبکہ روزانہ معمولی فالٹس دور کرنے میں کے الیکٹرک حکام کی ناکامی ایک سنگین مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حب کے صنعتی زون سے کے الیکٹرک کو خطیر ریونیو حاصل ہونے کے باوجود بجلی کی فراہمی اور فالٹس کے بروقت ازالے میں انتظامیہ کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ ہسپتال میں ماہانہ 400 سے زائد آپریشنز ایمرجنسی بنیادوں پر کیے جاتے ہیں، اس لیے بجلی کی مسلسل فراہمی انتہائی ضروری ہے۔

کمشنر لسبیلہ نے ہسپتال کے دورے کے دوران کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے فالٹ دور کرنے میں عدم دلچسپی کو بھی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتال کا ڈائیلیسز یونٹ، انکیوبیٹرز اور معمول کے آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں۔

اس موقع پر ایم ایس جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو ہسپتال میں بجلی کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور طبی سہولیات کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے