اگست 18, 2026

چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر نے چیف افسر مکتوم موسیٰ کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کے قونصل خانے کراچی کے اقتصادی و تجارتی شعبے کے کمرشل کونسلر مسٹر لی یونگ (Li Yong) سے ملاقات کی

0
ac gawader

کراچی/ گوادر 29 جولائی۔: چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر نے چیف افسر مکتوم موسیٰ کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کے قونصل خانے کراچی کے اقتصادی و تجارتی شعبے کے کمرشل کونسلر مسٹر لی یونگ (Li Yong) سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر کی پائیدار ترقی، عوامی فلاح، بلدیاتی تعاون اور پاک۔چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں گوادر کے طلبہ کے لیے چین کے سسٹر سٹیز کارامے، پویانگ اور تیانجن پورٹ سٹی کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم اور اسکالرشپ کے مواقع، اولڈ ٹاو¿ن کی بحالی، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، سولر اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، صفائی کے جدید آلات اور ویکیوم سویپنگ مشینوں کی دستیابی، مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، ماہی گیروں کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید فش فارمنگ کے فروغ اور متعلقہ وفود کے چین کے مطالعاتی دوروں سمیت متعدد عوامی فلاحی تجاویز زیرِ غور آئیں مسٹر لی یونگ نے گوادر کی ترقی اور عوامی بہبود سے متعلق تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان پر متعلقہ چینی اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد سنجیدگی سے غور کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے