ڈپٹی کمشنر حب سے ڈائریکٹر بی آئی ایس پی لسبیلہ/حب ڈاکٹر لطیفہ منصور کی ملاقات، مستحقین کے مسائل اور پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال
حب: ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) ڈاکٹر لطیفہ منصور نے بی آئی ایس پی انچارج طارق مینگل کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ضلع حب میں بی آئی ایس پی کے مجموعی پروگرام، مستحقین کی تفصیلات، ادائیگی مراکز، انتظامی امور اور مستحق خاندانوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بی آئی ایس پی کے مؤثر نفاذ اور مستحقین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ مستحقین کی امدادی رقوم سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی کٹوتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسی شکایات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر لطیفہ منصور نے یقین دہانی کرائی کہ مستحقین کو درپیش مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور ادائیگی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
