نومبر 1, 2026

بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

0
cm-ijlasc

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کی ہلاکت اور 4 کے زخمی ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے اور صوبے کے ترقیاتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں اور صوبے میں دہشت گردی اور بدامنی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کے اعتماد اور حمایت کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے