صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات۔
ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدرِمملکت کا بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زوراس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں
ملاقات میں صدر آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان علی حسن زہری، سئینر رکن صوبائی اسمبلی سندھ نوابزادہ میر نادر خان مگسی ضیاء الحسن لنجار: سندھ کے وزیرِ داخلہ، قانون، پارلیمانی امور صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور شریک تھے
