وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے دورے کے دوران نو تعمیر شدہ رتھوعہ ہریام پل کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے دورے کے دوران نو تعمیر شدہ رتھوعہ ہریام پل کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے پل کی تختی کی نقاب کشائی کی، جبکہ تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف، آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی اور وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار علی گیلانی بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رتھوعہ ہریام پل کی تکمیل خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔ پل کی تعمیر سے میرپور اور گردونواح کے علاقوں کے درمیان آمدورفت آسان ہوگی، مقامی آبادی کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے
