رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات (Standing Committee on Communications) کے اجلاس میں شرکت کی
لورالائی 3 نومبر ۔رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات (Standing Committee on Communications) کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے زیرِ انتظام قومی شاہراہوں، اہم روڈ نیٹ ورک، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش سفری مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں حلقہ NA-252 خصوصاً لورالائی، موسیٰ خیل، بارکھان اور دکی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قومی شاہراہوں کی موجودہ صورتحال، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں، مرمت و بحالی کے کام، جاری اور زیرِ التوا منصوبوں اور عوام کو درپیش سفری مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہیں نہ صرف مختلف اضلاع اور شہروں کو آپس میں ملانے کا اہم ذریعہ ہیں بلکہ صوبے کی معاشی، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں میں بھی بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ خصوصاً دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو محفوظ، آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے این ایچ اے کے جاری اور زیرِ التوا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، کام کے معیار، شفافیت اور سرکاری فنڈز کے موثر و درست استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ قومی وسائل پر بھی اضافی بوجھ پڑتا ہے، اس لیے منصوبوں کی نگرانی اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔سردار محمد یعقوب خان ناصر نے اجلاس کے شرکاء کو روڈ نیٹ ورک، سڑکوں کی مرمت و بحالی، ٹریفک کی روانی مسافروں کے تحفظ اور مختلف شاہراہوں پر درپیش دیگر مسائل سے بھی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ عوامی مشکلات کے فوری ازالے کے لیے این ایچ اے متعلقہ منصوبوں پر عملی پیش رفت تیز کرےانہوں نے خاص طور پر بلوچستان کے قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، سڑکوں کی حالت بہتر بنانے، حادثات کے خطرات کم کرنے اور مسافروں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیااجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ بلوچستان جیسے وسیع و عریض صوبے میں بہتر شاہراہوں کا نظام نہ صرف عوام کی سفری مشکلات کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ زرعی و تجارتی سرگرمیوں، کاروباری روابط، روزگار کے مواقع اور مقامی معیشت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گاسردار محمد یعقوب خان ناصر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی نمائندگی کے پلیٹ فارم پر بلوچستان خصوصاً حلقہ NA-252 کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کیا جاتا رہے گا اور قومی شاہراہوں سمیت بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے گاانہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ عوامی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچائے جائیں۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں بالخصوص بلوچستان میں عوام کی سفری سہولیات کو بہتر بنانا، شاہراہوں کے معیار کو بلند کرنا اور این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو مزید تیز اور موثر بنانا تھا۔
