نومبر 1, 2026

ریلوے ٹریک پر گانے سنتے دو نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

0
multan-hadsa

ملتان: بستی خداداد کے علاقے ڈبل پھاٹک کے قریب افسوسناک حادثے میں ہینڈز فری لگا کر موبائل فون پر گانے سننے والے دو نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان ریلوے ٹریک پر موجود تھے اور کانوں میں ہینڈز فری لگے ہونے کے باعث ٹرین کی آواز نہ سن سکے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں دوست پٹڑی پر بیٹھ کر گانے سن رہے تھے کہ اچانک ٹرین آ گئی اور وہ اس کی زد میں آ گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ عبدالرحمن اور 22 سالہ محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔ عبدالرحمن بستی خداداد جبکہ محمد ندیم پاکپتن کا رہائشی تھا۔ اطلاعات کے مطابق عبدالرحمن اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کر دیں۔

یہ افسوسناک واقعہ ریلوے ٹریک کے قریب احتیاط برتنے اور کانوں میں ہینڈز فری لگا کر اردگرد کے ماحول سے بے خبر ہونے کے خطرات کی ایک دردناک یاد دہانی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے