میر علی حسن زہری کا اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
حب: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے لسبیلہ کے علاقے اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ویگن کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔میر علی حسن زہری نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔میر علی حسن زہری نے متعلقہ حکام اور ریسکیو اداروں پر زور دیا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور امدادی کارروائیوں کو تیز کیا جائے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت طبی امداد میسر آسکے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں
