نومبر 2, 2026

ڈپٹی کمشنر حب کی زیرِ صدارت حب بائی پاس چھ رویہ منصوبے کے حوالے سے اجلاس، سروے اور اراضی کی نشاندہی کے امور کا جائزہ

0
dc-hub

حب: حب بائی پاس چھ رویہ منصوبے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس حب میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر حب بائی پاس نے شرکت کی اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں، فزیبلٹی اور متوقع فوائد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حب بائی پاس چھ رویہ منصوبے کی تکمیل سے حب شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی اور ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے کے سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ مجوزہ منصوبے کے لیے اراضی کی نشاندہی اور مستقل نشانات کی تنصیب کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ این ایچ اے کی جانب سے مجوزہ مقام کی نشاندہی اور مستقل نشانات کی تنصیب کے بعد ضلعی انتظامیہ حب کے ریونیو عملے، بشمول پٹواریوں، کے ذریعے متاثرہ اراضی اور مالکان کا تفصیلی سروے کیا جائے گا، تاکہ اراضی کی درست نشاندہی اور ممکنہ معاوضے کے تعین کے لیے ضروری معلومات جمع کی جا سکیں۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حب بائی پاس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا اور ضروری کارروائی بروقت مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے