نومبر 1, 2026

ڈپٹی کمشنر بدین کی ہدایات پر مختیارکار ماتلی معصب جونیجو نے شہر کی مختلف دودھ کی دکانوں کا دورہ کرکے قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا معائنہ کیا۔

0
matli-x

ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) ڈپٹی کمشنر بدین کی ہدایات پر مختیارکار ماتلی معصب جونیجو نے شہر کی مختلف دودھ کی دکانوں کا دورہ کرکے قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران دودھ کی سرکاری قیمت 200 روپے فی لیٹر کے نرخ نامے دکانوں پر آویزاں کروائے گئے۔کارروائی کے دوران سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے پر ناگوری ملک شاپ کو سیل کردیا گیا تاہم 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد دکان کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ مختیارکار نے دکاندار کو ہدایت کی کہ آئندہ دودھ 200 روپے فی لیٹر کے سرکاری نرخ پر فروخت کیا جائے بصورت دیگر خلاف ورزی پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے