گورنر بلوچستان کا کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس، دو پائلٹس کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور سوگوار خاندانوں سے غمرازی و یکجہتی کا اظہار کیا
کوئٹہ12 اکتوبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کو تیکنیکی خرابی کے باعث پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ دونوں افسران کی شہادت ایک افسوسناک سانحہ ہے۔ جعفر خان مندوخیل نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
