نومبر 1, 2026

ضلع بدین کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سندھ طارق عباس خان نیازی مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے

0
matli-news

ماتلی : ضلع بدین کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سندھ طارق عباس خان نیازی مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے میانوالی ضلع بدین سمیت کراچی میں مقیم نیازی قبیلے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔مرحوم طارق عباس خان نیازی ایک ملنسار، ہردلعزیز اور قوم پرست شخصیت تھے جبکہ وہ کراچی میں نیازی قبیلے کے صدر بھی تھے۔ ان کی وفات کو علاقے اور بالخصوص کراچی میں مقیم نیازی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔مرحوم طارق عباس خان نیازی عامر حیات خان روکھڑی کے بہنوئی، رکن صوبائی اسمبلی عادل عبداللہ خان روکھڑی کے رشتہ دار، رکن ضلع کونسل شاہد حمید خان کے کزن اور سابق نائب ناظم موچھ لطیف اللہ خان آزاد کے ماموں تھے۔مرحوم کی وفات پر اہل خانہ، عزیز و اقارب، اور ایوان صحافت ضلع بدین کے صحافیوں نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے