اکتوبر 7, 2026

سندھ بھر میں محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین کی جانب سے گزشتہ پیر سے تالا بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال جاری

0
mt

ماتلی : محکمہ زراعت سے ڈی جی کی تعیناتی کے بجائے ایگریکلچر ریسرچ کے ڈی جی مظهر کیریو کو محکمہ زراعت میں تعینات کرنے کے خلاف سندھ بھر میں محکمہ زراعت کے افسران و ملازمین کی جانب سے گزشتہ پیر سے تالا بندی اور قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔اس سلسلے میں بدین کے محکمہ زراعت کے دفتر کو بھی گزشتہ پیر سے تالے لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث گزشتہ تین روز سے دفتری امور مکمل طور پر معطل ہیں۔ افسران و ملازمین کی ہڑتال کے باعث مختلف کاموں کے سلسلے میں دفتر آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں دفتر بند ہونے کے باعث دروازے سے ہی واپس لوٹنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب محکمہ زراعت بدین کے ڈپٹی ڈائریکٹر رمیش کمار اور کلرک انیس الرحمان راہموں سے مؤقف لینے کے لیے متعدد بار رابطہ کیا گیا تاہم دونوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے