اکتوبر 6, 2026

ترجمان صدر آصف علی زرداری برائے بلوچستان و سابق صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس

0
meer-ali-hassan

ترجمان صدر آصف علی زرداری برائے بلوچستان و سابق صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی زیرِ صدارت حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ماسٹر پلان اور دیگر عوامی فلاحی اسکیموں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ڈی ماسٹر پلان حب، ایکسین بی اینڈ آر روڈ ، ایکسین بی اینڈ آر بلڈنگ ، ایکسین پی ایچ ای، ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ڈی ماسٹر پلان حب کی جانب سے ماسٹر پلان کے مختلف منصوبوں، پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے میر علی حسن زہری کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ ایکسین بی اینڈ آر و بلڈنگ نے اپنے محکمے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

میر علی حسن زہری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ماسٹر پلان سمیت تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، جبکہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں میں معیار اور پائیداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میر علی حسن زہری نے ایکسین پی ایچ ای کو ہدایت کی کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش پانی کے دیرینہ مسئلے کے حل میں مدد مل سکے۔

اسی طرح ایس پی او لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی گئی کہ شہر کی گلیوں اور محلوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو تعمیراتی کاموں کے باعث درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر بنائی جاسکے۔

میر علی حسن زہری نے کہا کہ حب میں جاری ترقیاتی منصوبے اور ماسٹر پلان شہر کے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد حب کو ایک خوبصورت، منظم اور جدید ماڈل شہر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے شہر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہیں، تاہم انہیں اس بات کا بھی بخوبی احساس ہے کہ جاری تعمیراتی منصوبوں کے دوران شہریوں کو بعض مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متعلقہ ادارے ان مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کریں اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے