اکتوبر 6, 2026

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور اسلحے کی نمائش پر پابندی

0
balo-

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔

معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر 30 روز کے لیے پورے بلوچستان میں ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے تحت عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش، اجتماع اور جلوس پر پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر اجتماع، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

بابر یوسفزئی کے مطابق عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب کرنے یا ایسا کوئی ذریعہ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس سے کسی شخص کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صوبائی حکومت نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

معاون برائے داخلہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوامی امن و سکون، قانون و نظم اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے