اکتوبر 6, 2026

اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا.میر ضیاء لانگو

0
meer-zia-langove

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہے، ملکی سرحدوں پر پاک فوج پوری طرح چوکس ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اور ہمسایہ ملک ہے، اسے غلط فہمی سے نکل کر اصل حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ایک اچھے ہمسائے کی طرح رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی تھی یا اب وہ ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان کو جنگ اور دیگر ممالک کے مفادات کا حصہ بننے کے بجائے اپنے عوام کے مستقبل پر توجہ دینی چاہیے۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ افغانستان بھارت اور اسرائیل سمیت دیگر ممالک کے مفادات اور مالی معاونت کے زیرِ اثر پاکستان سے لڑائی کی طرف جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اپنے عوام کو بھی جنگ کے عذاب سے نکالنا چاہیے اور خود کو کسی خوش فہمی میں مبتلا کرکے ملک کو ایک نئی جنگ میں نہیں دھکیلنا چاہیے۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جہاں لاکھوں علماء موجود ہیں، جبکہ پاکستان کی فوج سرحدوں پر تیار بیٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ کا راستہ اختیار کیا تو شکست افغانستان کا مقدر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے