اکتوبر 6, 2026

سردار اختر جان انگاریہ پیپلز پارٹی میں شامل، میر علی حسن زہری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

0
angarua

سابق صوبائی وزیر و ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کی وندر آمد پرتپاک استقبال گرینڈ شمولیتی جلسے میں شرکت، سردار اختر انگاریہ بھوتانی گروپ کو خیرباد کرکے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

وندر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیرِ اہتمام گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق صوبائی وزیر اور صدر آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے خصوصی شرکت کی۔

جلسے کے موقع پر نامور سیاسی و سماجی شخصیت سردار اختر انگاریہ نے بھوتانی برادران کے ساتھ 25 سالہ سیاسی رفاقت ختم کرتے ہوئے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت میر علی حسن زہری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر دودا برادری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
جبکہ وڈیرہ فقیر عطاء نازش بھی اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی کو پیارے ہوگیے ۔

میر علی حسن زہری کی وندر آمد پر کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔

گرینڈ شمولیتی تقریب سے سردار اختر انگاریہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر علی حسن زہری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہوں میر علی حسن زہری نے کم مدت میں جو کام حب میں کئے ہم امید کرتے ہیں کہ اب وہ وندر میں بھی ترقیاتی کام کروائیں اور بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کریں گے ۔ پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے ہم اس پارٹی کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔

گڈانی سے منظور حسین انگاریہ ، دریا خان انگار ۔ حسین انگاریہ خاند ان اور ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میر علی حسن زہری نے بھوتانی برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے اقتدار اور حاکمیت کے دعوے کرنے والے علاقے کے لیے خاطرخواہ کام نہیں کرسکے، اب جب ہم عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تو ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا، تاہم عوام کی محبت اور اعتماد کے باعث ہم ترقیاتی کام جاری رکھیں گے اور کرکے دکھائیں گے۔

میر علی حسن زہری نے کہا کہ وندر ڈام میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے کام کیا گیا ہے اور مزید اقدامات بھی جاری ہیں، جبکہ سولر اسکیمیں بھی دی گئی ہیں اور مزید سولر اسکیمیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وندر میں اب مزید ترقیاتی کام ہوں گے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ضلع حب کے عوام کے لیے بھرپور ترقیاتی اسکیمیں لائی جائیں۔ ضلع حب میں اب تک مکمل ہونے والے اور جاری ترقیاتی منصوبے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں، جبکہ مزید منصوبے بھی لائے جائیں گے۔

میر علی حسن زہری نے کہا کہ فلیڈ مارشل سید عاصم منیر ک اسلام آباد ورکشاپ بلوچستان کے عوام کو محرومیوں سے نکالنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت 30 ہزار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ فلیڈ مارشل کی کوشش ہیں کہ بلوچستان کے جوانوں کے تمام سہولتیں فراہم کرے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے