بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر میر علی حسن زہری کی جانب سے نیک خواہشات
حب: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ترجمان آصف علی زرداری برائے بلوچستان و سینیر نائب صدر پیپلزپارٹی بلوچستان میر علی حسن زہری نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔
میر علی حسن زہری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نوجوان قیادت کی ایک اہم آواز ہیں، ان کی نوجوانی کے ساتھ سیاسی بصیرت، جمہوری سوچ اور عوامی مسائل کو سمجھنے کی صلاحیت انہیں نئی نسل کے لیے ایک نمایاں سیاسی شخصیت بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں نوجوانوں کی قیادت صرف عمر کا نام نہیں بلکہ شعور، فہم، تحمل اور مستقبل کے چیلنجز کو سمجھنے کی صلاحیت کا تقاضا کرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملکی سیاست میں نوجوانوں کی نمائندگی اور جمہوری اقدار کے تسلسل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔
میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اس لیے نوجوانوں کو سیاست، تعلیم، معیشت اور قومی ترقی کے عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ اس عزم کی تجدید کا بھی موقع ہے کہ ملک میں جمہوری اور عوامی سیاست کے فروغ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو صحت، سلامتی، خوشیاں، کامیابی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے، انہیں ملک و قوم کی خدمت کی مزید توفیق دے اور پاکستان کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی نصیب فرمائے
