اکتوبر 6, 2026

حب پولیس کی کامیاب کارروائی، 24 گھنٹے کے اندر چوری شدہ گاڑی برآمد،

0
hub-policec

حب: ایس پی حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او حب سٹی عبدالصمد زہری کی قیادت میں حب سٹی پولیس اور اسپیشل برانچ کی مشترکہ ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی 24 گھنٹے کے اندر برآمد کر کے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک کے حوالے کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 3 سے 4 بجے کے درمیان اسد چوک کے قریب سے ایک گاڑی چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او حب سٹی کی قیادت میں حب سٹی پولیس اور اسپیشل برانچ کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی۔

پولیس ٹیم نے تکنیکی ذرائع، مختلف مقامات کی CCTV فوٹیج اور خفیہ معلومات کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی کو 24 گھنٹے کے اندر باحفاظت برآمد کر لیا۔

بعد ازاں تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ گاڑی اس کے اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔

گاڑی کے مالک نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر حب پولیس اور اسپیشل برانچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

ڈسٹرکٹ پولیس حب کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے