اکتوبر 6, 2026

ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی کی نگرانی میں نائب تحصیلدار (یوٹیز) فدا حسین رونجھو اور زیب بلوچ کا حب بازار کا دورہ

0
3

حب، ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی کی نگرانی میں نائب تحصیلدار (یوٹیز) فدا حسین رونجھو اور زیب بلوچ کا حب بازار کا دورہ،دورے کے دوران دودھ، دہی اور مٹن فروشوں کی دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا،جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال،اشیائے خورونوش کے معیار اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء فروخت کرنے اور صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں،دورانِ معائنہ عدم صفائی اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی اور بازاروں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول اور مارکیٹ انسپیکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے