جام کالونی حب میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سیوریج لائنوں کی جنرل صفائی کا کام باقاعدہ شروع کر دیا گیا
جام کالونی حب میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سیوریج لائنوں کی جنرل صفائی کا کام باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے، جو تقریباً دس روز تک جاری رہے گا۔ اس دوران سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کے ساتھ ساتھ کھلے مین ہولز پر رِنگ اور مضبوط ڈھکن بھی لگائے جائیں گے، تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی لائی جا سکے۔
یہ اہم کام چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب گل حسن محمد حسنی اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب کی نگرانی و ہدایات پر جاری ہے، جبکہ موقع پر جنرل کونسلر ممتاز علی لہڑی اور عبدالوھاب رند صفائی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
علاقے کے عوامی مسائل کے حل اور صاف ستھرے ماحول کے لیے ایسے عملی اقدامات قابلِ قدر ہیں۔ امید ہے کہ سیوریج صفائی کا یہ عمل جام کالونی کے دیگر مسائل کے حل کی جانب بھی ایک مثبت قدم ثابت ہوگا
