اکتوبر 6, 2026

۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے وژن کے مطابق عوامی مفاد میں ترقیاتی عمل کو مقررہ معیار اور شفافیت کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے. چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون

0
dhadher-news

ڈھاڈر۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے وژن کے مطابق عوامی مفاد میں ترقیاتی عمل کو مقررہ معیار اور شفافیت کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے، اس سلسلے میں چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر نے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کے احکامات کی روشنی میں تحصیل ڈھاڈر تحصیل مچھ اور تحصیل سنی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرکے کام کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام و انجینئرز کی جانب سے چیف انجینئر بشیر ناصر کو جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی کام کی رفتار اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف انجینئر بشیر ناصر نے منصوبوں پر جاری کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔انجینئرز اپنی نگرانی میں ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق مکمل کروائیں تاکہ عوام حکومتی کاوشوں سے دیرپا استعفادہ حاصل کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے