چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب گل حسن محمد حسنی صاحب سے مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات کی ملاقات
چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب جناب گل حسن محمد حسنی صاحب سے ان کے دفتر میں وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب عظیم سیاں، عثمان کوہ بلوچ، میر منظور چنال و دیگر مختلف سیاسی، سماجی اور قبائلی شخصیات و کونسلران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفود نے علاقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں چیئرمین صاحب نے توجہ سے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ملاقات کے دوران شرکاء نے ضلع حب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محسنِ حب جناب میر علی حسن زہری صاحب کی قیادت اور عوام دوست اقدامات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میر علی حسن زہری صاحب کی خصوصی کاوشوں سے ضلع حب میں بے شمار ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن سے عوام مستفید ہو رہی ہے۔
وفود نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن گل حسن محمد حسنی صاحب کی عوامی خدمت، خوش اخلاقی اور مسائل کے فوری حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔
