اکتوبر 6, 2026

محکمہ ایکسائزساؤتھ زون کی انسدادمنشیات وریونیوکلیکشن کے حوالے سے مؤثر اقدامات قابل تحسین ہیں. کمشنرلسبیلہ ڈویژن

0
saira-atta

حب 14ستمبر:۔کمشنرلسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا نے کہا ہیکہ محکمہ ایکسائزساؤتھ زون کی انسدادمنشیات وریونیوکلیکشن کے حوالے سے مؤثر اقدامات قابل تحسین ہیں تاہم انسداد منشیات کے حوالے سے لسنیلہ اورحب ڈسٹرکٹ میں منشیات بحالی مراکزکاقیام وقت اورحالات کااہم تقاضا ہے بڑھتی ہوء منشیات کی لت کی روک تھام کیلئے اس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے لیڈاکانفرنس ہال میں ڈی جی ایکسائز ساؤتھ زون محمد زمان ترین کی جانب سے محکمانہ بریفنگ کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ڈی جی ایکسائز محمد زمان ترین نے کمشنرلسبیلہ کوبریفنگ میں بتایا کہ وزیراعلی ڈرگ فری انیشیٹیو تجت بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے محکمہ ایکسئائز کی ٹیمیں کسٹم پاکستان نیوی نارکوٹکس فورس اوردیگر وفاقی اداروں کے تعاون سے جوائنٹ آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کررہی ہے حال ہی میں 74ارب روپے مالیت کی منشیات کی کھیپ گڈانی ساحل سے پکڑی گء ہے وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کی جانب سے ادارے کی انٹی نارکوٹکس کاروائیوں کے اعتراف میں تعریفی سند بھی دی گء ہے ڈی جی ایکسائز نے بریفنگ میں بتایا کہ حکومت کی جانب ٹیکس ریونیو کلیکشن کے حوالے سے ہمیں جو ٹارگٹ دیا گیا الحمدوللہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اس اہداف سے بڑھ کر ایک ارب 80کروڑکی ریکوری کرلی یے جن میں 75 کروڑ روپے موڑروہیکل رجسٹریشن 28کروڑ روپے وائن اسٹورلائسنگ کی مدمیں اور5کروڑ روہے پراپرٹی ٹیکس وصولی کی ہے جبکہ فیڈرل موٹروہیکل رجسٹریشن کی مد میں ایک ارب تیرہ کروڑروپے کی ریکوری حاصل کی ہے موٹروہیکل رجسٹریشن میں 90فیصدکمرشل ٹرک ہیوی ڈمپر لوڈراوردیگر گاڑیاں شامل ہیں کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع آواران میں ابھی تک ایکسائزڈیپارٹمنٹ کوفعال نہیں کیاگیا ہے زمان ترین نے کمشنرکو بریفنگ میں بتایا ک انکی تعیناتی سے قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی ریونیوکلیکشن ریکوری سالانہ 8کروڑ روپے تھی انہوں نے تعیناتی کے بعد ون ونڈوآپریشن کے ذریعے موٹرویکل رجسٹریشن پراپرٹی ٹیکس اور مائننگ رائلٹی کے حوالے سے سہولیات فراہم کیں اب ریونیو ریکوری بڑھ کردوارب روپے تک ہہنچ گء یے رواں سال انسدادمنشیات کاروائیوں میں 1438،کلو گرام کرسٹل /آئس
600کلوگرام حشیش 9543غیر ملکی وائن قبضے میں لے لی گئیں جنکی مالیت 76 ارب ہے ڈی جی ایکسائز نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے انسدادمنشیات cnsایکٹ کے تحت منشیات اسمگلروں کیخلاف چھ مقدمات درج کئے ہیں مقدمات نارکوٹکس کورٹ میں انڈرٹرائل ہیں کمشنر لسبیلہ ڈویژن کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ ہمسایہ ممالک کے سرحدی ایریاز سے ہوتی یے اوراسمگلر منشیات اسمگلنگ کیلئے بلوچستان کی ساحلی پٹی استعمال کرتے ہیں وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی کے ڈرگ فری وژن کے تحت حکومت بلوچستان محکمہ ایکسائز کی کوششوں سے رواں سال بلوچستان کے سرحدی علاقے چاغی واشک قلعہ عبداللہ لورالاء میں لاکھوں ایکڑرقبے پر کاشت کی گء پوست افیون کی فصل سیکیورٹی اداروں اورضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تلف کرچکی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے