اکتوبر 6, 2026

وندر میندیاری کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، 15 کے قریب افراد زخمی

0
winder-hadsa-c

وندر میندیاری کے قریب ایل پی جی گیس بوزر اور المحمود کوچ کے درمیان زوردار تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بوزر ڈرائیور کی شناخت محمد طارق، ساکن نوشکی، جبکہ المحمود کوچ کے ڈرائیور کی شناخت دولت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثہ انتہائی شدید تھا، جس کے باعث دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی وندر پولیس، موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا۔

حادثے کے باعث جائے حادثہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے